میکسیکو ، منشیات کے مشتبہ سمگلروں اور فوجی دستوں کے درمیان جھڑپ ، 8افراد ہلاک

میکسیکو ، منشیات کے مشتبہ سمگلروں اور فوجی دستوں کے درمیان جھڑپ ، 8افراد ہلاک
میکسیکو ، منشیات کے مشتبہ سمگلروں اور فوجی دستوں کے درمیان جھڑپ ، 8افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی(آئی این پی )میکسیکو میں منشیات کے مشتبہ سمگلروں اور فوجی دستوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 8افراد ہلاک ہوگئے ۔

بھارت میں چار ماہ کے پاکستانی روحان کے دل کاکامیاب آپریشن
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی میں منشیات کے مشتبہ سمگلروں اور فوجی دستوں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں کم از کم8 افراد ہلاک ہو گئے۔ میکسیکو کے محفوظ ترین سمجھے جانے والے دارالحکومت میں اس طرز کا یہ غیرعمومی واقعہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فوج کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد یہ مشتبہ ڈرگ ڈیلرز جلتی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں ہی میں فرار ہو گئے۔ 21 ملین آبادی والے میکسیکو سٹی میں یہ واقعہ فوجی دستوں کی جانب سے شہر کے مشرقی علاقے میں ایک چھاپے کے دوران پیش آیا۔