کے ٹوکنگز کے بائیکرز کا امن قافلہ لاہور سے شندور کے لئے روانہ ہوگیا

کے ٹوکنگز کے بائیکرز کا امن قافلہ لاہور سے شندور کے لئے روانہ ہوگیا
کے ٹوکنگز کے بائیکرز کا امن قافلہ لاہور سے شندور کے لئے روانہ ہوگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹورازم فار پیس اینڈ ایجوکیشن پروگرام کے تحت کے ٹو کنگز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بائیکرز نے لاہور سے شندور ،چکدرہ،درگئی تک سات روزہ ٹور قافلہ کا اعلان کرتے ہوئے اپنا سفر شروع کردیا ہے۔کے ٹو کنگز کے صدر علی احمد طاہر اور نائب صدر احمد جہانزیب منڈی بہاؤالدین چپٹر کے بائیکرز کے ہمراہ قومی کاز کے تحت مختلف سیاحتی و تاریخی مقامات پر پڑاؤ کریں گے جہاں وہ مقامی لوگوں کو امن و بھائی چارے اور تعلیم و امن کا پیغام بھی دیں گے۔واضح رہے کہ کے ٹو کنگز ایسوسی ایشن آف پاکستان اس سے قبل بھی لاہور سے آزاد کشمیر ،کوئٹہ اور کراچی تک قومی یگانگت کا شعور اجاگر کرنے اور قومی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے موٹر سائیکلوں پر سفر کرکے ریکارڈ قائم کرچکی ہے۔

مزید : لاہور