’جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے‘ڈیرہ غازی خان میں کچرے کے ڈھیر سے نومولود زندہ حالت میں ملا ہے :ریسکیو1122

’جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے‘ڈیرہ غازی خان میں کچرے کے ڈھیر سے نومولود زندہ ...
’جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے‘ڈیرہ غازی خان میں کچرے کے ڈھیر سے نومولود زندہ حالت میں ملا ہے :ریسکیو1122

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریسکیو1122کے مطابق نومولود زندہ حالت میں کچرے کے ڈھیر سے ملاہے،جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
1122کے مطابق ایک مقامی شہری نے ان کو کال کی اور بتایا کہ ایک عورت بچے کو پلاسٹک کے شاپر میں ڈال کے کچرے کے ڈھیر میں پھینک کر چلی گئی تھی،جسے انہوں نے وہاں سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیاہے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کے سربراہ شکیل الرحمان کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش نارمل حالات میں نہ ہونے کی وجہ سے اس کی حالت تشویشناک ہے تاہم ہم اس بچے کی جان بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

ان عورتوں نے اس بیچاری عورت کو کس طرح دھوکے سے لوٹ لیا اس ویڈیو میں دیکھیں۔ ویڈیو: آغا خرم۔ لاہور

مقامی پولیس نے کیس کا اندراج بھی کر لیا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی بے اولاد جوڑے بچے کو لینے کے لینے کے لئے ہسپتال بھی پہنچے ہیں لیکن ہم اپنی تفتیش اور چائلڈ پروٹیکیشن بیورو سے رابطے کے بعد ہی اس نومولود کے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں گے۔