مسجد اقصی پر پابندیاں ماحول کو مزید کشیدہ کریں گی:ترک وزیراعظم
انقرہ(آئی این پی )ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ مسجدِ اقصی پر پابندیاں ماحول کو مزید کشیدہ کریں گی، ترکی کے جرمنی سے مطالبات بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہیں۔
اقربا پروری سے نا خوش وائٹ ہاﺅس ترجمان شان سپائسر عہدے سے مستعفی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیراعظم بن علی یلدرم اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران اسرائیلی حکومت کے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر مسلم امہ میں پیدا ہونے والی بے چینی سے صدر اردگان نے اپنے ہم منصب کو آگاہی کرائی ہے۔ مسجد اقصی میں داخلے میں پابندیاں لانا تنا میں اضافے کے علاوہ کوئی دوسرا فائدہ نہیں دے گا، یہی نہیں انہوں نے تمام تر مسلمانوں سے اس مسئلے پر عقل سلیم سے کام لینے کی اپیل بھی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ترکی اور جرمنی سٹریٹیجک حصہ دار ہیں۔ہم جرمنی سے پی کے کے ۔ فیتو کی طرح کی دہشت گرد تنظیموں کے چیلوں کو پناہ نہ دینے اور اس ضمن میں لازمی تدابیر اختیار کرنے کے خواہاں ہیں، ہمارے یہ مطالبات بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہیں۔