چین ، بس اور ٹر الر میں تصادم ، 11افراد ہلاک،9زخمی
شی جیا زوانگ (آئی این پی)چین کے شمالی صوبے ہیبی میں بس اور ٹر الر کے تصادم میں 11افراد ہلاک اور 9زخمی ہو گئے۔
میکسیکو ، منشیات کے مشتبہ سمگلروں اور فوجی دستوں کے درمیان جھڑپ ، 8افراد ہلاک
تفصیلات کے مطابق ایک لائٹ بس جس میں 19افراد سوار تھے نیشنل ہائی وے پر جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی ،جس کے نتیجے میں 8افراد موقع پر ہلاک جبکہ باقی 3افراد زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں دم توڑ گئے ،مرنیوالوں کی عمریں 7اور 70سال کے درمیان ہیں ۔اس حادثے میں 16افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور زخمیوں میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی شامل ہیں، جن کا ہسپتال میں علاج پولیس کی حراست میں کیا جارہا ہے ۔