مسلمان ملک میں ناکے سے گزرتی نوجوان لڑکی، پولیس نے جانے کی اجازت دے دی لیکن پھر اچانک اس کی چھاتی کی جانب دیکھا تو فوری گرفتار کرلیا کیونکہ۔۔۔ ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی

مسلمان ملک میں ناکے سے گزرتی نوجوان لڑکی، پولیس نے جانے کی اجازت دے دی لیکن ...
مسلمان ملک میں ناکے سے گزرتی نوجوان لڑکی، پولیس نے جانے کی اجازت دے دی لیکن پھر اچانک اس کی چھاتی کی جانب دیکھا تو فوری گرفتار کرلیا کیونکہ۔۔۔ ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی شہر موصل عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کا گڑھ تھا جسے عراقی فوج واگزار کروا کر اپنی فتح کا اعلان کر چکی ہے اور داعش کے شدت پسند بھیس بدل کر شہر سے فرار ہونے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں میں کچھ شدت پسند ایسا سوانگ بھر کر شہر سے فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے کہ ان کی نام نہاد بہادری کی قلعی کھل گئی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق عراق فوج موصل میں فتح کا اعلان کرنے کے بعد سے اب تک کئی شدت پسندوں کو خواتین کا روپ دھار کر شہر سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر چکی ہے۔ گزشتہ روز ایک شدت پسند داڑھی مونچھیں چھوٹی کروا کے، خواتین کی طرح بھنویں بنوا کر اور بھاری میک اپ کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ فوج نے جب اس کی تصویر لے کراس کا اپنے پاس موجود شدت پسندوں کی تصاویر سے کمپیوٹر کے ذریعے موازنہ کیا تو اس کی اصلی تصویر سامنے آ گئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ائیرپورٹ پر شدید گرمی کے موسم میں سردیوں کے کپڑے پہنے خاتون مسافر، سکیورٹی اہلکاروں کو شک گزرا، اس کی قمیض اٹھاکر دیکھی تو آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ وہاں۔۔۔
رپورٹ کے مطابق اس شدت پسند نے سرخ رنگ کی لپ اسٹک، جامنی رنگ کا آئی شیڈو اور چہرے پر بھاری ’بیس ‘ وغیرہ لگا رکھی تھی۔ اس سے قبل پکڑے گئے ایک شدت پسند نے میک اپ کے ساتھ زنانہ زیرجامہ بھی پہن رکھا تھا تاکہ اس کا جسم خواتین کی طرح نظر آئے تاہم اس کے سینے پر موجود گھنے بال صاف نظر آ رہے تھے جن کی وجہ سے وہ پکڑا گیا۔ ایک اور شدت پسند خواتین کا سرخ ویلوٹ کا سوٹ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اسی طرح نوجوان شدت پسندوں کا ایک گروہ ایک خاندان کی شکل میں موصل سے باہر جانے کی کوشش کر رہا تھا تاہم انہوں نے جس عورت کو ’ماں‘ بنا رکھا تھا اس کے مخصوص لباس کی وجہ سے پکڑے گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -