رات کے 3 بجے پولیس نے شوہر سے لڑ کر میکے جاتی خاتون کو روک لیا، اس کی تلاشی لی تو بیگ سے شوہر کے جسم کا کونسا حصہ مل گیا؟ جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

رات کے 3 بجے پولیس نے شوہر سے لڑ کر میکے جاتی خاتون کو روک لیا، اس کی تلاشی لی ...
رات کے 3 بجے پولیس نے شوہر سے لڑ کر میکے جاتی خاتون کو روک لیا، اس کی تلاشی لی تو بیگ سے شوہر کے جسم کا کونسا حصہ مل گیا؟ جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

  

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون رات کے تین بجے اپنے شوہر سے لڑ کر میکے جا رہی تھی کہ اسے راستے میں پولیس نے روک لیا۔ جب پولیس نے اس کے بیگ کی تلاشی لی تو اس میںایک ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ پولیس اہلکاروں کے بھی رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد اس کے جسم کا نازک حصہ کاٹ ڈالا تھا اور اسے اپنے بیگ میں ڈال کر میکے جا رہی تھی۔یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا ہے جہاں 30سالہ، چار بچوں کی ماں سراسو نامی اس خاتون کو اپنے شوہر جگدیسن پر شبہ تھا کہ اس نے کسی اور خاتون کے ساتھ بھی تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔

رات کے 3 بجے پولیس نے شوہر سے لڑ کر میکے جاتی خاتون کو روک لیا، اس کی تلاشی لی تو بیگ سے شوہر کے جسم کا کونسا حصہ مل گیا؟ جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

رپورٹ کے مطابق سراسو اور جگدیسن کی شادی کو 14سال ہو گئے تھے۔جگدیسن کے مبینہ ناجائز تعلقات کی وجہ سے دونوں ایک سال سے الگ رہ رہے تھے تاہم کچھ روز قبل ان کے 13سالہ بیٹے نے ان کی صلح کروا دی اور وہ ایک بار پھر اکٹھے رہنے لگے تھے۔ سب انسپکٹرکرشنا مورتھی کا کہنا ہے کہ ”دونوں میاں بیوی ہی اکثر ایک دوسرے پر ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔ صلح کے بعد گزشتہ روز ایک بار پھر سراسو نے شوہر پر وہی الزام عائد کیا اور ان میں لڑائی شروع ہو گئی جو رات 2بجے تک جاری رہی۔ اس کے بعد جگدیسن سو گیا۔اس دوران سراسو نے تیزدھار آلہ لیا اور سوتے میں جگدیشن کا نازک حصہ کاٹ کر اپنے بیگ میں رکھا اور میکے کی راہ لے لی۔“رپورٹ کے مطابق ہمسایوں نے جگدیسن کو ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا آپریشن کیا گیا اور اب اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ دوسری طرف سراسو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس