خواتین کو گنجے مرد زیادہ پسند ہوتے ہیں یا بالوں والے؟ تازہ تحقیق میں مشکل سوال کا جواب مل گیا

خواتین کو گنجے مرد زیادہ پسند ہوتے ہیں یا بالوں والے؟ تازہ تحقیق میں مشکل ...
خواتین کو گنجے مرد زیادہ پسند ہوتے ہیں یا بالوں والے؟ تازہ تحقیق میں مشکل سوال کا جواب مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گنجے ہوتے مردوں کو فکر لاحق ہوتی ہے کہ اب شاید خواتین کی نظروں میں جاذبِ نظر نہیں رہیں گے۔ اب انہیں شاید کی جگہ یقینا کا لفظ استعمال کرنا چاہیے کیونکہ ماہرین نے نئی تحقیق میں اس کا حتمی جواب دے دیا ہے جسے جان کر گنجے مرد افسردہ ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ہارلے سٹریٹ ہیئر کلینک لندن کے ماہرین نے ایک تحقیق کی ہے جس کے نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ خواتین گنجے مردوں کی نسبت بالوں والے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”حالانکہ عمر کے 50سال مکمل ہونے پر 85فیصد مردوں کو کسی نہ کسی حد تک گنجے پن کا سامنا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود گنجے مردوں کے متعلق خواتین کی رائے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔“

’اگر شوہر بے حد خوبصورت ہو تو بیگمات اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوجاتی ہیں‘ سائنسدانوں نے انتہائی خطرناک انکشاف کردیا جو پاکستانی لڑکیوں کو ضرور معلوم ہونا چاہیے
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے 50مردوں اور 50خواتین کو مختلف مشہور شخصیات کی دو دو تصاویر دکھائیں۔ جن میں سے ایک میں تصویر میں ان کے بال تھے اور دوسری میں انہیں گنجا دکھایا گیا تھا۔ ان شخصیات میں ڈونلڈٹرمپ، شہزادہ ہیری و دیگر شامل تھے۔ شرکاءمیں سے 82فیصد نے پہلی جھلک میں ہی ان شخصیات کی ان تصاویر کو غیردلکش قرار دے دیا جن میں انہیں گنجا دکھایا گیا تھا۔ لگ بھگ اسی شرح سے شرکاءنے گنجے مردوں کو کم طاقتور اور کم کامیاب بھی قرار دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -