افغانستان ، امریکی بمباری سے 16افغان پولیس اہلکار ہلاک،2 زخمی

افغانستان ، امریکی بمباری سے 16افغان پولیس اہلکار ہلاک،2 زخمی
افغانستان ، امریکی بمباری سے 16افغان پولیس اہلکار ہلاک،2 زخمی

  

لشکرگاہ(صباح نیوز)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں امریکی بمباری کے نتیجے میں 16 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

میکسیکو ، منشیات کے مشتبہ سمگلروں اور فوجی دستوں کے درمیان جھڑپ ، 8افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلمند پولیس کے ترجمان سلام افغان نے بتایا کہ افغان پولیس ایک گاؤں میں طالبان کے خلاف آپریشن کررہی تھی جس کے لیے اس نے امریکا سے فضائی مدد طلب کی، تاہم اتحادی طیاروں کی بمباری کی وجہ سے 16 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ نیٹو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی و نیٹو کی بمباری سے بڑی تعداد میں عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔

مزید : بین الاقوامی