’جب میں کوئی خوبصورت خاتون مسافر دیکھتا ہوں تو اسے روک لیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ۔۔۔‘ ائیرپورٹ سکیورٹی میں کام کرنے والے اہلکار نے ایسا راز بتادیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

’جب میں کوئی خوبصورت خاتون مسافر دیکھتا ہوں تو اسے روک لیتا ہوں اور کہتا ہوں ...
’جب میں کوئی خوبصورت خاتون مسافر دیکھتا ہوں تو اسے روک لیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ۔۔۔‘ ائیرپورٹ سکیورٹی میں کام کرنے والے اہلکار نے ایسا راز بتادیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرپورٹس پر ہر کسی کو چیکنگ کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے لیکن اب امریکہ کے ایک ایئرپورٹ سکیورٹی اہلکار نے خوبصورت خواتین کے ساتھ دست درازی کا ایسا راز فاش کر دیا ہے کہ جان کر ہر کسی کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا۔ میل آن لان کی رپورٹ کے مطابق راز افشاءکرنے کی ویب سائٹ ’وسپر‘ (Whisper)پر امریکہ کی ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے اہلکار اپنے راز افشاءکر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک نے ویب سائٹ پر لکھاہے کہ ”میں جب بھی کوئی بہت خوبصورت خاتون دیکھتا ہوں تو اسے جان بوجھ کر مشکوک قرار دے کر ایک طرف لے جاتا ہوں تاکہ تلاشی کے بہانے اس کے جسم کو چھو سکوں۔“

’50 فیصد خواتین انٹرنیٹ پر اس شرمناک حرکت کا نشانہ بن چکی ہیں‘ تازہ سروے میں انتہائی پریشان کن انکشاف سامنے آگیا
ایک اور شخص نے خوفزدہ کردینے والا راز بتاتے ہوئے لکھا کہ ”میں ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ کام کرتا ہوں اور مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ جب لوگوں کے سامان کو ایکسرے مشین سے گزاریں تو اس وقت کس چیز کو دیکھنا ہے۔ “ یعنی یہ اہلکار اس قدر اناڑی ہے اس کے باوجود ایڈمنسٹریشن نے اسے ایسی انتہائی حساس ڈیوٹی پر تعینات کر رکھا ہے۔ایک اور شخص نے لکھا کہ ”میں ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے لیے کام کرتا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ میرے ساتھ اس ڈیوٹی پر تعینات زیادہ تر آفیسر بالکل اناڑی ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -