لندن کے ایک گھر کے فریزر سے نوجوان پاکستانی لڑکی کی لاش برآمد، اسے کیوں اور کس نے قتل کیا؟ جان کر آپ کا بھی دل افسردہ ہوجائے گا

لندن کے ایک گھر کے فریزر سے نوجوان پاکستانی لڑکی کی لاش برآمد، اسے کیوں اور ...
لندن کے ایک گھر کے فریزر سے نوجوان پاکستانی لڑکی کی لاش برآمد، اسے کیوں اور کس نے قتل کیا؟ جان کر آپ کا بھی دل افسردہ ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں گزشتہ دنوں گھر کے فریزر سے ایک پاکستانی نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی جسے ایسے ’جرم‘کی پاداش میں قتل کیا گیا تھا کہ جان کر ہر پاکستانی افسردہ ہو جائے گا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کی رپورٹ کے مطابق لندن کے جنوب مغربی علاقے میںاس 19سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر اس کے چچا نے قتل کیا اور لاش فریزر میں ڈال دی۔ ملزم نے لڑکی کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا۔

دریا کنارے نہاتے شخص کو مگر مچھ نے پانی میں کھینچ لیا، بے حد تلاش کے بعد ڈھونڈ نہ سکے تو دوست جادوگر کو بلا لائے، اس نے ’منتر‘ پڑھا تو مگر مچھ دوبارہ نمودار ہوگیا، اور ساتھ گم ہونے والے شخص کو بھی لے آیا، وہ کس حالت میں تھا؟ دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سنگین واردات میں مقتول لڑکی کی 21سالہ کزن بھی شدید زخمی ہوئی تاہم وہ جائے واردات سے زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ وہ فرار ہو کر جیسے ہی ہسپتال پہنچی، ہسپتال کے عملے نے پولیس کو اطلاع دے دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کی لاش بھی برآمد کر لی۔ برطانوی اخبار ’دی سن‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں لڑکیاں لڑکوں کے ایک گروپ کے ساتھ پائی گئی تھیں اور مقتولہ اسی گروپ میں موجود ایک لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی جس پر اس کے چچا نے دیگر دو افراد کے ساتھ مل کر اسے قتل کر دیا جبکہ دوسری جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئی۔ چیف انسپکٹر انچارج سام پرائس کا کہنا تھا کہ ”ہم واردات کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم ابتدائی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ قاتل ان دونوں لڑکیوں کو اس گھر میں لے گئے تھے جہاں ان پر حملہ کر دیا گیا۔ یہ بھی معلوم ہو گیا ہے کہ حملہ آور ان لڑکیوں کے رشتہ دار تھے۔ تینوں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔“

مزید :

برطانیہ -