جب بھی پاکستان ترقی کرنے لگتا ہے عالمی سازشیں شروع ہو جاتی ہیں:وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری

جب بھی پاکستان ترقی کرنے لگتا ہے عالمی سازشیں شروع ہو جاتی ہیں:وزیر مملکت کیڈ ...
جب بھی پاکستان ترقی کرنے لگتا ہے عالمی سازشیں شروع ہو جاتی ہیں:وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جانا چاہتا ہے اس کی ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں کیونکہ عالمی طاقتیں پاکستان کو طاقتور نہیں دیکھ سکتی۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو کمزور رکھناچاہتی ہیں کیونکہ ہم ہی 56اسلامی ممالک میں سے ایٹمی طاقت ہیں،جب بھی پاکستان ترقی کرتا ہے عالمی سازشیں شروع ہوجاتی ہیں ۔

نواز شریف نے تین نسلوں کاحساب دیدیا ، اب عمران کی باری ہے: خواجہ آصف

پانامہ کیس میں اپنی جماعت کے موقف کی حمایت میں ان کا کہنا تھا کہ2013پاکستان جس حالت میں ہمیں ملا تھا آج 2017میں اس کی حالت یکسرتبدیل ہے ، نواز شریف اس وقت کا بھی حساب دے رہے ہیں جب وہ خود طالب علم تھے ،وزیراعظم نے اپنے آپ کو اداروں کے سامنے احتساب کے لئے پیش کیا جو اپنی مثال آپ ہے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ خود تو 20سال پہلے کی منی ٹریل نہ دے سکے اور وزیراعظم نوازشریف سے ان کے والد کی منی ٹریل مانگ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میں واضح کردوں کی اپنے باپ کی منی ٹریل کا حساب دینے کا کوئی بھی پابند نہیں ہوتا۔

مزید : اسلام آباد