’’چوہدری نثار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں لیکن انہیں کہا جارہاہے کہ یہ عہدہ لے لیں ‘‘ سینئر صحافی نے انتہائی بڑا دعویٰ کر دیا

’’چوہدری نثار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں لیکن انہیں کہا جارہاہے کہ یہ عہدہ لے ...
’’چوہدری نثار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں لیکن انہیں کہا جارہاہے کہ یہ عہدہ لے لیں ‘‘ سینئر صحافی نے انتہائی بڑا دعویٰ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )سینئر صحافی و تجزیہ نگار ہارون رشید نے دعویٰ کیاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار وزیراعظم کے عہدے کے طلبگار ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے پروگرام ’تھینک ٹینک ‘میں ہارون رشید نے چوہدری نثار اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان اختلافات اور وزیر داخلہ کی جانب سے کل کی پریس کانفرنس پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ میری آدھا گھنٹہ قبل انتہائی مصدقہ ذرائع سے گفتگو ہوئی ہے انہوں نے مجھے بتایا کہ چوہدری نثار پرائم منسٹر شپ کے طلبگار ہیں لیکن انہیں کہا جارہاہے کہ وہ سپیکر بن جائیں اور سپیکر صاحب کو وزیر خزانہ بنانے کا کہا جارہاہے تاہم چوہدر ی نثار کا اصرار ہے کہ وہ سینئر موسٹ سیاستدان ہیں ۔ہارون رشید کا کہناتھا کہ چوہدری نثار کی کل کی پریس کانفرنس انتہائی مختصر ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو ڈگ ڈگی والا فقرہ کہنے سے بھی منع کیا تھا جبکہ انہوں نے اداروں کے ساتھ کسی قسم کے تصادم سے بھی دور رہنے کیلئے کہا تھا ۔چوہدری نثار خوش آمدی کرنے والے انسان نہیں ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں