نوازشریف کو ضد بازی سے باہرآنا چاہیے، اسمبلیاں ختم ہونے تک نئے انتخابات ناممکن ہیں :نازبلوچ

نوازشریف کو ضد بازی سے باہرآنا چاہیے، اسمبلیاں ختم ہونے تک نئے انتخابات ...
نوازشریف کو ضد بازی سے باہرآنا چاہیے، اسمبلیاں ختم ہونے تک نئے انتخابات ناممکن ہیں :نازبلوچ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ نواز شریف کو چاہیے کہ وہ ضد بازی سے باہر آجائیں ، انصاف کے تقاضے سب کیلئے یکساں ہونے چاہئیں ، اسمبلیاں ختم ہونے تک نئے انتخابات ناممکن ہیں ۔

افغانستان ، امریکی بمباری سے 16افغان پولیس اہلکار ہلاک،2 زخمی

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ کا کہناتھا کہ جب جب ن لیگ نے پیپلزپارٹی کیخلاف سازش کی ان کو منہ کی کھانی پڑی جبکہ یوسف رضاگیلانی کے دور میں میاں صاحب کی فرمائشیں ہوتی تھیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پانامہ کیس پر جو باتیں کی ہیں ان تمام باتوں میں تضاد ہے جبکہ اس کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے کیونکہ عدالت کے فیصلے کے خلاف احتجاج ممکن نہیں ہوگا۔ نئے انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے کیونکہ جب تک اسمبلیاں ختم نہیں ہوں گی اس وقت تک نئے انتخابات نہیں ہوسکیں گے۔

مزید : اسلام آباد