مصری سکیورٹی فورسز کا زمینی اور فضائی کارروائیوں میں 30مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

مصری سکیورٹی فورسز کا زمینی اور فضائی کارروائیوں میں 30مشتبہ عسکریت پسندوں ...
مصری سکیورٹی فورسز کا زمینی اور فضائی کارروائیوں میں 30مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قاہرہ(آئی این پی )مصری سکیورٹی فورسز نے زمینی اور فضائی کارروائیوں کے دوران 30مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔

راہ چلتی معروف ٹی وی اینکر پر درخت گر گیا اور پھر۔۔۔انتہائی افسوسناک خبرآگئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری سکیورٹی فورسز نے شمالی سینائی میں زمینی اور فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں30 مشتبہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے جبکہ سینائی کے شمال میں یہ عسکری کارروائیاں گزشتہ چار روز سے جاری ہیں۔ سینائی میں سن 2013 سے شدت پسندانہ حملوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور اس دوران سینکڑوں سکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔ حکومتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں چار شدت پسندوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی