پولیس کا شہر سے ملنے والی تمام لاوارث لاشوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ

پولیس کا شہر سے ملنے والی تمام لاوارث لاشوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ
پولیس کا شہر سے ملنے والی تمام لاوارث لاشوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (این این آئی)  پولیس نے شہر سے ملنے والی تمام لاوارث لاشوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا،ویب سائٹس پر لاوارث لاشوں کی تصاویر روزانہ اپ ڈیٹ ہوں گی۔

مصری سکیورٹی فورسز کا زمینی اور فضائی کارروائیوں میں 30مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن مبشر میکن کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی شہر سے کوئی بھی لاوارث لاش ملنے کی صورت میں ویب سائٹس پر لاوارث لاشوں کی تصاویر روزانہ اپ ڈیٹ ہوں گی، شہری لاپتہ رشتہ داروں کو ویب سائٹ پر ڈھونڈ سکیں گے۔جیسے ہی لاشکی شناخت ہو گی اس کی مکمل تفصیل بھی ویب سائٹ پراپ ڈیٹ کی جائے گی۔ ویب سائٹ پر لاشوں کی عمر، جنس، حلیہ ،کہاں سے ملی  اور کس تھانے کی حدود ہے؟ یہ سب تفصیلات بمعہ تصاویر اپ لوڈ ہوں گی جس کی مدد سے شہری اپنے بدقسمت  گمشدہ رشتہ داروں کی شناخت کر سکیں گے۔

مزید : لاہور