نوازشریف کی جگہ کسی متبادل نام پر غور نہیں ہو رہا ، افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے:مریم اورنگزیب

نوازشریف کی جگہ کسی متبادل نام پر غور نہیں ہو رہا ، افواہیں پھیلانے والے ایک ...
نوازشریف کی جگہ کسی متبادل نام پر غور نہیں ہو رہا ، افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے:مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر غور نہیں ہو رہا اور نہ ہی کوئی متبادل ہو سکتاہے ،میڈیا میں قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے۔

چار عرب ممالک کے بائیکاٹ کوختم کرنے کے لئے تیار ،خود مختاری پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں ہو گا: امیر شیخ تمیم بن حماد ال ثانی

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن )اور پوری قوم وزیراعظم محمد نواز شریف کی حمایت میں متحد ہے ، مسلم لیگ( ن) کے قائد محمد نواز شریف ہی وزیراعظم ہیں اور انشااللہ رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے ،وزیراعظم کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کوئی غور ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی متبادل ہو سکتا ہے ،میڈیا میں قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی جرات مندانہ قیادت میں پاکستان کی ترقی کا عظیم مقصد اور عوام کی خوشحالی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے ۔

مزید : قومی