نواز شریف اور ان کاخاندان نا اہل ہونے جا رہا ہے،پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر ہم بھی تاریخی اعلان کریں گے: شیخ رشید

نواز شریف اور ان کاخاندان نا اہل ہونے جا رہا ہے،پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر ہم ...
نواز شریف اور ان کاخاندان نا اہل ہونے جا رہا ہے،پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر ہم بھی تاریخی اعلان کریں گے: شیخ رشید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں فیصلہ آنے پر ہم بھی ایک تاریخی اعلان کریں گے۔ نواز شریف اور خاندان نا اہل ہونے جا رہا ہے۔ آئندہ 2ہفتے ملکی سیاست میں بہت اہم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میاں صاحب ہمیشہ سلو اور لیٹ رہے ہیں۔ یہ عدالت سے ٹائم لے کر قطری خط لے آئے۔ جعلی دستاویزات کا معاملہ ابھی حل نہیں ہوا۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرام راجہ نے مجھے کہا کہ ”ہاتھ ہولا“ رکھیں۔ اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو ان کے وکلا نے پھنسایا ہے۔خواجہ حارث نے مجھے کہا کہ ان وکلا نے ہمیں مروا دیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہیں کہ والیم 10کو فیصلے سے پہلے ریلیز کیا جائے۔ نواز شریف اور انکا خاندان نا اہل ہونے جا رہا ہے۔

مزید : قومی