’’کرپشن ‘‘ شریف خاندان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے:سعید غنی

’’کرپشن ‘‘ شریف خاندان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے:سعید غنی
’’کرپشن ‘‘ شریف خاندان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے:سعید غنی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ’’کرپشن ‘‘شریف خاندان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے، اب تو یہ قوم کی جان چھوڑ دیں۔

نوازشریف کی جگہ کسی متبادل نام پر غور نہیں ہو رہا ، افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے:مریم اورنگزیب

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ 3 نسلوں کے حساب کی گھسی پٹی راگنی قوم کومزیدبیوقوف نہیں بناسکتی، شریف خاندان نے کرپشن کے نئے انداز متعارف کرائے اور لوٹ مارکی کمائی سے اقتدار کو مستحکم کیا،یہی نہیں نوازشریف اینڈ کمپنی نے اتنی کرپشن کی کہ کیکولیٹربھی جواب دے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹوپیاں بدلنے سے کوئی لیڈر نہیں بلکہ جوکر بنتا ہے، کاروبار میں خسارہ ہوتا رہا اوربچے اربوں ڈالروں کے مالک بنتے رہے لیکن اب نواز شریف اور ان کا خاندان اقتدار سے الگ ہوجائے۔

مزید : اسلام آباد