حکومت کا ظفر عبداللہ کو ایس ای سی پی کا قائم مقام چیئرمین تعینات کرنے کافیصلہ

حکومت کا ظفر عبداللہ کو ایس ای سی پی کا قائم مقام چیئرمین تعینات کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایس ای سی پی کے گرفتار ہونے والے چیئرمین ظفر حجازی کو عہدے سے ہٹانے کے بعد ظفر عداللہ کو قائم مقام چیئرمین تعینات کرنے کافیصلہ کر لیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزارت قانون نے ظفر عبداللہ کے نام کی توثیق کر دی ہے جبکہ ان کا نام نقرری کیلئے وزیراعظم کو بھی بھجوا دیا گیاہے ،تقرری کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے ۔ظفر عبداللہ ایس ای سی پی میں سینئر کمشنر تعینات ہیں ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کا کہناہے کہ اگر ظفر اللہ حجازی کیس میں بری ہو جاتے ہیں تو وہ عہدے پر بحال ہو جائیں گے ۔

مزید : اسلام آباد