نامعلوم افراد کی کوئٹہ میں فائرنگ ، فرنٹیئر کورکے 2اہلکار شہید

نامعلوم افراد کی کوئٹہ میں فائرنگ ، فرنٹیئر کورکے 2اہلکار شہید
نامعلوم افراد کی کوئٹہ میں فائرنگ ، فرنٹیئر کورکے 2اہلکار شہید

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کورکے 2اہلکار شہید ہوگئے ۔

برطانوی خاتون نے نقاب سے منع کرنے پر سکول انتظامیہ پر مقدمہ کردیا

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دالبندین میں آر سی ڈی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پر ما مور (ایف سی )فرنٹیئر کور کے اہلکاروں پر گولیوں کی بارش کردی اور فرار ہوگئے ، گولیوں کی زد میں آکر2اہلکار شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جام شہادت نوش کر گئے۔واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے شہد ا کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا او ر جائے وقوعہ کو گھیر ے میں لے کرشواہد اکٹھے کر نا شروع کردیے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقع کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف در ج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتار ی کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

مزید : کوئٹہ