پاناماکیس کا فیصلہ محفوظ ،بکیوں نے کارروبار چمکانے کیلئے وزیراعظم کی نااہلی کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے 40پیسے ریٹ دے دیا

پاناماکیس کا فیصلہ محفوظ ،بکیوں نے کارروبار چمکانے کیلئے وزیراعظم کی نااہلی ...
پاناماکیس کا فیصلہ محفوظ ،بکیوں نے کارروبار چمکانے کیلئے وزیراعظم کی نااہلی کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے 40پیسے ریٹ دے دیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس کا مقدے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیاہے اس صورتحال میں جہاں حکمران جماعت اور تحریک انصاف ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں سیاسی تجزیوں اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے جواری بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہو ںنے وزیراعظم کی نااہلی کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے 40پیسے ریٹ جاری کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی نیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ جہاں پاناما کیس کے فیصلے کا پوری پاکستانی قوم کو بے صبری سے انتظار ہے تو وہیں جواری بھی اپنا کاروبار چمکانے کیلئے سر گرم ہو گئے۔ راولپنڈی کے جواریوں نے وزیر اعظم کی نااہلی کو فیورٹ قرار دیدیا،نااہلی ریٹ 40 پیسے مقرر اور نیب کو ریفرنس بھجوانے کا ریٹ ایک روپیہ 60 پیسے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں فیصلہ کا ریٹ 2روپے 70 پیسے مقرر کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ اس قسم کی صورتحال پیدا ہوئی تو کارروائی کی جائے گی ۔

مزید : راولپنڈی