چھٹیاں مناکر گھر واپس آنے والے آدمی نے گھر میں لگے سکیورٹی کیمرے کی ریکارڈنگ دیکھی تو ایسا منظر نظر آگیا کہ واقعی ہوش اُڑگئے، اس کے پیچھے سے گھر کے باہر۔۔۔

چھٹیاں مناکر گھر واپس آنے والے آدمی نے گھر میں لگے سکیورٹی کیمرے کی ریکارڈنگ ...
چھٹیاں مناکر گھر واپس آنے والے آدمی نے گھر میں لگے سکیورٹی کیمرے کی ریکارڈنگ دیکھی تو ایسا منظر نظر آگیا کہ واقعی ہوش اُڑگئے، اس کے پیچھے سے گھر کے باہر۔۔۔

  

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)چند دن قبل چھٹیوں پر جانے والا ایک امریکی شہری نے اپنے گھر کے سامنے لگا سی سی ٹی وی کیمرہ چلتا چھوڑ گیا تھا مگر جب واپس آکر اس کی ریکارڈنگ دیکھی تو اپنے گھر کے سامنے پیش آنے والے ایک واقعے نے اس کے رونگٹے کھڑے کر دیئے۔

اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ 4 جولائی کی بات ہے کہ جب یہ شخص اپنے گھر کو خالی چھوڑ کر چھٹیاں منانے کیلئے رخصت ہوگیا۔ ادھر امریکہ میں انڈیپینڈنس ڈے کی چھٹی کا موقع تھا جسے منانے کیلئے اس شخص کے ہمسایوں نے کچھ اہتمام کررکھا تھا مگر اس میں کچھ بھاری گڑ بڑ ہوگئی۔ گلی میں آتش بازی کا انتظام کیا گیا تھا لیکن جب یہ آتش بازی چلنا شروع ہوئی تو آسمان کی جانب پرواز کرنے کی بجائے چاروں طرف کا رخ کر لیا۔ بس پھر کیا تھا، شعلے چھوڑتی ہوئی ہوائیاں اردگردموجود گھروں کی کھڑکیوں، دروازوں اور دیواروں کو نشانہ بنانے لگیں۔ شعلے اگلتی ایک ہوائی سی سی ٹی وی کیمرے کے قریب ٹکرائی جس کے بعد کیمرے کے سامنے دھوئیں کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔ آتش بازی گلی میںکھیلتے کچھ بچوں کے بھی خطرناک حد تک قریب سے گزری لیکن خوش قسمتی سے وہ بچ گئے۔ سی سی ٹی وی کی یہ حیرتناک ریکارڈنگ سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر پوسٹ کی گئی جہاں اسے 20 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس