قطر پر پابندیاں لگیں تو ایل این جی کے متبادل انتظامات کرنا ہوں گے:شاہد خاقان عباسی

قطر پر پابندیاں لگیں تو ایل این جی کے متبادل انتظامات کرنا ہوں گے:شاہد خاقان ...
قطر پر پابندیاں لگیں تو ایل این جی کے متبادل انتظامات کرنا ہوں گے:شاہد خاقان عباسی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ قطر پر پابندیاں لگیں تو ایل این جی کے متبادل انتظامات کرنا ہوں گے جبکہ قطرکی موجودہ صورتحال کاتجارتی معاہدے پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔

چوہدر ی نثار مشکل وقت میں کبھی پیٹھ نہیں دکھائیں گے،جے آئی ٹی رپور ٹ فراڈ، جانبداراورمن گھڑت ہے:راناثنا اللہ

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کے وزیراعظم نوازشریف ہی ہیں اورملک کے وزیراعظم نوازشریف ہی ہوں گے،چودھری نثار پرانے دوست اور پارٹی کے رکن ہیں جبکہ انہوں نے جو کچھ بتاناہوا پریس کانفرنس میں بتادیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہر آدمی ہر اجلاس میں نہیں آتا جبکہ میں بھی کئی اجلاسوں میں نہیں آتااس میں تو کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن سپریم کورٹ کافیصلہ جوبھی ہوگاسرآنکھوں پرہوگا اور اس فیصلے پر من و عن عملدرآمد کریں گے۔

مزید : قومی