آرمی چیف بغیر پروٹوکول کے فیملی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے کیلئے پہنچ گئے ،تاریخ رقم کر دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بغیر پروٹوکول کے فیملی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجووہ بغیر سیکیورٹی اور پروٹوکول کے اپنی فیملی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے کیلئے پہنچے تو ریسٹورانٹ میں موجود شہریوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور انہو ں نے آرمی چیف کے ساتھ بات چیت کی اور تصاویر بھی بنائیں ،اس موقع پر آرمی چیف بھی پیچھے نہ رہے اور شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے اور فیملی کے ساتھ کھاناکھایا ۔آرمی چیف کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والے ملکوں کے منہ پر تمانچہ ہے ۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ہواہے کہ آرمی چیف بغیر پروٹوکول گھومنے نکلے ہیں اور انہوں نے مقامی ہوٹل میں کھانا کھایا۔