سری لنکن لیگ اسپنر جیفری وانڈرسے ایک سال کیلئے معطل

سری لنکن لیگ اسپنر جیفری وانڈرسے ایک سال کیلئے معطل

کولمبو (یواین پی) سری لنکن لیگ اسپنر جیفری وانڈرسے کو تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ایک سال کیلئے معطل کردیا گیا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے موقع پر غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب رویہ کے باعث ان کے سالانہ معاہدے سے 20 فیصد رقم بھی بطور جرمانہ منہا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بارباڈوز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل وہ تین ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ سینٹ لوسیا میں رات بھر ہوٹل سے غائب رہے جہاں سری لنکن ٹیم مقیم تھی۔

لہٰذا کرکٹ سری لنکا کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی پرانہیں وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی