نیشنل بینک باسکٹ بال، نشترکلب کی سیمی فائنل میں رسائی

نیشنل بینک باسکٹ بال، نشترکلب کی سیمی فائنل میں رسائی

کراچی (این این آئی) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری 13ویں نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں باؤنس کلب ،ملیر ٹروجن کلب ،اومیگا کلب اور نشتر کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مزید2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔کھیلے گئے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن باؤنس کلب نے مد مقابل اومیگا کلب کو 38-35سے شکست دیدی ،فاتح باؤنس کلب کی جانب سے محسن ریاض 10،ضیاء احمد 10،سیف اللہ نوشیروانی 8جبکہ رنر اپ اومیگا کلب کی جانب سے انس اظہر 7،محمد ریاض 6اور طاہر نقاش نے 6پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے کھیلے گئے دوسرے میچ میں ملیر ٹروجن نے مد مقابل کلفٹن کروس اوور کو 42-39سے شکست دیدی فاتح ملیر ٹروجن کی جانب سے عباس علی 12،عمران خان 11،ارسلان خان 10اور رنر اپ کلفٹن کروس اوورز نے طلحہ خان 16،سعد خان 14اور سمیر احمد نے 6پوائنٹس اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل (آج) مورخہ 22جولائی 2018 ؁ء بروز اتوار کھیلا جائیگا ،پہلا سیمی فائنل باؤنس کلب بمقابلہ میلیر ٹروجن جبکہ دوسرا سیمی فائنل نشتر کلب بمقابلہ اومیگا کلب کے درمیان کھیلا جائیگا۔

کھیلے گئے میچ میں ریفریز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض غلام محمد ،ممتاز احمد ،عامر غیاث ،جاوید خان ،عامر شریف ،ظفر اقبال ،زاہد ملک اور محمد شبر نے انجام دیئے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی