کروشیا نے فٹبالرز سے ٹکراکر گرنیوالے میکسیکن فوٹو جرنلسٹ کودورے کی دعوت دیدی

کروشیا نے فٹبالرز سے ٹکراکر گرنیوالے میکسیکن فوٹو جرنلسٹ کودورے کی دعوت دیدی

  

زغرب(آئی این پی ) کروشیا نے فٹبالرز سے ٹکراکر گرنے والے میکسیکن فوٹو جرنلسٹ کودورے کی دعوت دیدی ۔میڈیارپورٹ کے طابق کروشیا نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کیخلاف جشن فتح کی تصاویر بنانے کے دوران فٹبالرز سے ٹکراکر گرنے والے میکسیکن فوٹو جرنلسٹ کومدعو کرلیا۔یوری کورٹیز نے گرنے کے باوجود اپنا کیمرا بند نہیں کیا اور چند حیرت انگیز تصاویر بھی بن گئیں جو بعدازاں وائرل ہوگئیں، کروشیا کے ٹورازم بورڈ نے انھیں فیملی کے ہمراہ ایک ہفتے تک تفریحی دورے پرمدعو کرلیا۔حکام نے کہا کہ ہم یوری کیلئے یہ سفر یادگار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔یوری کورٹیز نے گرنے کے باوجود اپنا کیمرا بند نہیں کیا اور چند حیرت انگیز تصاویر بھی بن گئیں

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -