’’فخر‘‘ پاکستان کے لئے فخر بن گیا،پوری قوم اس پر نازاں

’’فخر‘‘ پاکستان کے لئے فخر بن گیا،پوری قوم اس پر نازاں
’’فخر‘‘ پاکستان کے لئے فخر بن گیا،پوری قوم اس پر نازاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان اورزمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا اس سے قبل ہی پاکستان کی ٹیم میزبان ٹیم کیخلاف سیریز اپنے نام کرچکی ہے او ر آج کلین سوئپ کامیابی کے لئے پر امید ہے جس طرح سے قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے پرفارم کیا قابل تعریف بات ہے خاص طور پر فخر زمان نے فخر پاکستان ہونے کا ثبوت دیا اور اس سیریزمیں رنز کے ڈھیر لگادئیے ان کا سب سے بڑا کارنامہ اپنے کیرئیر کے ابتدائی ون ڈے میچز میں ہی ورلڈ ریکارڈ توڑنا ہے سابق اوپنر بیٹسمین سعید انور کے 194 رنز کاریکارڈ انہوں نے توڑ کر ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ ان کی اور امام الحق کی پہلی وکٹ میں ریکارڈ پارٹنر شپ نے بھی ایک ریکارڈ بنا دیا اس کے علاوہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ ون ڈے کا ٹوٹل سکور بھی کرنے کا منفر د اعزاز اپنے نام کیا امید ہے کہ آج کھیلے جانے والے میچ میں بھی پاکستان کی ٹیم نئے ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کرے گی اور پاکستان ایک بہت بڑے مارجن سے حریف ٹیم کو شکست دے گی فخر زمان دنیا کے آٹھویں بیٹسمین ہیں جنہوں نے ون ڈے میچ میں ڈبل سنچری کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اس سے قبل بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے جنوبی افریقہ کیخلاف2010 میں پورے 200 ناٹ آؤٹ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ اس کے علاوہ بھارت کے ہی وریندر سہواگ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2011 میں 219 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اس کے بعد بھارت سے ہی تعلق رکھنے والے ایک اور بیٹسمین روہت شرمانے آسٹریلیا کے خلاف2013 میں 209 رنز بناکر ڈبل سنچری بنائی تھی جبکہ بھارت کے روہت شرما کو تین مرتبہ ڈبل سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ایک ڈبل سنچری انہوں نے سری لنکا کے خلاف 264 رنز بناکرحاصل کیا اور ڈبل سنچریوں میں روہت شرما کی جانب سے یہ سب سے زیادہ سکور ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے تیسری مرتبہ روہت شرما نے سری لنکا کیخلاف 2017 میں 208 رنز کی اننگز کھیلی تھی اس طرح سے وہ ڈبل سنچری سکور کرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرچکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارحانہ بیٹسمین کرس گیل کو بھی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے زمبابوے کے خلاف2015 میں 215 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ڈبل سنچری سکور کی جبکہ نیوزی لینڈٹیم سے تعلق رکھنے والے مارٹن گپٹل نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 2015 میں ہی 237 ناٹ آؤٹ رنز کی شاندا ر اننگز کھیلی اور اب یہ کارنامہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین فخر زمان نے انجام دیا ہے انہوں نے زمبابوے کیخلاف نہایت شاندا ر کھیل پیش کرتے ہوئے 210 رنز بنائے جس میں انہوں نے چھ چھکے لگائے اور چوبیس چوکے بھی لگائے اس طرح سے پاکستان کے پہلے ڈبل سنچری بنانے والے بیٹسمین بن گئے جس پر پوری قوم ان کی اس شاندار پرفارمنس سے خوش ہے اور امید رکھتی ہے کہ یہ سٹار بیٹسمین اسی طرح سے مستقبل میں بھی پاکستان کے لئے عمدہ کھیل پیش کریں گے اور اب تک ان کی جس طرح سے کارکردگی رہی ہے اس کا تسلسل مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

مزید :

رائے -کالم -