دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں:ریشم

دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں:ریشم
دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں:ریشم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) فلم سٹار یشم نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کا سنہری دوراب کبھی واپس نہیں آسکتا ‘ماضی کی روایتی فلموں میں کردار نگاری اورپاکستانی تہذیب و ثقافت کا بڑا خیال رکھا جاتاتھا ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلموں سے کیا جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے‘ دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ، بے شمار اداکار فلموں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں جس کے بعد میں نے بھی اپنا ٹریک تبدیل کرتے ہوئے ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات کی طرف توجہ مرکوز کررکھی ہے ۔

مزید :

کلچر -