تکنیکی طور پر بھارتی فلمیں ہم سے بہتر ہیں:مصطفی قر یشی

تکنیکی طور پر بھارتی فلمیں ہم سے بہتر ہیں:مصطفی قر یشی
تکنیکی طور پر بھارتی فلمیں ہم سے بہتر ہیں:مصطفی قر یشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ لوگ روایتی فلمیں دیکھ کر اکتا چکے ہیں اب نئے موضوعات پر فلمیں بنانے سے فلم انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکتا ہے ، ہمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہو گا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو چیز بھی بہتر ہو گی لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور یہی معیار فلموں کے حوالے سے بھی ہے ۔ تکنیکی اور موضوعات کے طور پر بھارتی فلمیں ہم سے بہتر ہیں مگر اس سے ہمیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ہم بھارت سے بہتر فلمیں بنا سکتے ہیں اور بھارت سے بہتر ٹیلنٹ بھی ہمارے ملک میں موجود ہے صرف ان کو موقع ملنا چاہیے ۔

مزید :

کلچر -