طارق طافو اور ماہیر سیال کا صوفی سونگ’’اسم اعظم‘‘ ریلیز

طارق طافو اور ماہیر سیال کا صوفی سونگ’’اسم اعظم‘‘ ریلیز

لاہور ( فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار طارق طافو اور گلوکارہ ماہیر سیال کا نیا صوفی سونگ ’’اسم اعظم‘‘ چینلز پر ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ARY میوزک اور طارق طافو پروڈکشن کی طرف سے تیار کیا جانیوالا یہ میوزک ویڈیو گذشتہ روز ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیاہے اس ویڈیو میں گلوکار طارق طافو کے ساتھ نووارد گلوکارہ ماہیر سیال نے بھی گایا ہے۔اس گانے کا میوزک طارق طافو نے ترتیب دیاہے۔

جبکہ ارینجمنٹ تابش طافو کی ہے۔اس کی ویڈیو ڈائریکشن سلیم خان نے دی ہے۔ایک ملاقات کے دوران طارق طافو نے بتایاکہ انہوں نے ہمیشہ میوزک میں معیار اور پرستاروں کی پسندکو مدنظر رکھا ہے جس کی واضح مثال’’لہور لہور اے‘‘،’’ماپیاں دی شان وکھری‘‘،’’ڈینگی‘‘و دیگر سپر ہٹ گیت ہیں۔

مزید : کلچر