فلم میکرز ہر شعبے میں نیا ٹیلنٹ متعارف کروائیں:صائمہ نور

فلم میکرز ہر شعبے میں نیا ٹیلنٹ متعارف کروائیں:صائمہ نور
فلم میکرز ہر شعبے میں نیا ٹیلنٹ متعارف کروائیں:صائمہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر) صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بقاء اور بحالی کے لئے سینئرز کو فلم میکنگ کی طرف دوبارہ آنا ہوگا،آج اگر ہمارے فلم میکرز ہر شعبے میں نیا ٹیلنٹ متعارف کروائیں تو آئندہ چند سالوں میں ہماری انڈسٹری کی ترقی یقینی ہے۔ہمارے سٹوڈیوز میں جدید مشینری نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ہم بین الاقوامی معیار کے مطابق فلمیں نہیں بنا پاتے۔ سٹوڈیوز مالکان کو اب فلم میکرز کو جدید سہولیات دینا ہونگی۔ان دنوں دو ٹی وی سیریلز اور ایک فلم میں اداکاری کررہی ہوں۔پاکستانی فلم انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔ اب دوبارہ وقت آرہا ہے کہ پاکستانی انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہوتی نظرآرہی ہے جس سے انڈسٹری کی بحالی ممکن ہے۔ 70اور 80کی دہائی میں بننے والی کامیاب فلموں کا ری میک بننا چاہیے اب تو بھارت میں بھی درجنوں فلم میکرز ری ریمیک فلمیں بنا رہے ہیں۔ہمارے فلم میکرز کو کہنا چاہتی ہوں کہ بے مقصد فلمیں بنا کر نوجوان نسل کو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی تعلیم نہ دی جائے بلکہ معیاری اور اچھے موضوعات پر فلمیں بنا کر انڈسٹر کو سہارا دیں۔ٹی وی پر مجھے جو رسپانس ملا اُس سے بہت خوش ہوں ۔

مزید : کلچر