ہنی شہزادی پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلانے میں مصروف

ہنی شہزادی پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلانے میں مصروف

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ ہنی شہزادی نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں۔ہنی شہزادی پی ٹی آئی کے اُمیدوار شفقت محمود کی الیکشن کمپئن چلا رہی ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز انہوں نے اپنے علاقہ جوھر ٹاؤن میں خواتین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پی ٹی آئی کے منشور بارے بتایا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہنی شہزادی کاکہناتھاکہ عمران خان نے جس طرح قوم کو جگایا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اب تبدیلی آکر رہے گی۔

ہمارے ہاں کئی سالوں سے جو لوٹ مار کا بازار گرم تھا اب اُن لٹیروں کو سزا ملنا شروع ہوچکی ہے اور آئندہ کوئی بھی ملک دشمن سزا سے نہیں بچ سکے گا میں نے تمام خواتین کو یہ باور کروایا ہے کہ ہماری اور ملک کی بقاء کے لیے عمران خان کا ساتھ دینا بہت ضروری ہے اور میں اُمید کرتی ہوں کہ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے اور عمران خان ہی ہمارے وزیراعظم ہونگے۔

مزید : کلچر