ایوش شرما نے ’’لوراتری ‘‘ کیلئے گجراتی زبان سیکھ لی

ایوش شرما نے ’’لوراتری ‘‘ کیلئے گجراتی زبان سیکھ لی
ایوش شرما نے ’’لوراتری ‘‘ کیلئے گجراتی زبان سیکھ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(یواین پی) بالی وڈ اداکار ایوش شرما نے فلم ’’لوراتری ‘‘ کے لئے گجراتی زبان سیکھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان کی پروڈکشن فلم ’’لوراتری ‘‘ گجراتی پس منظر پر مبنی ہے جس میں ان کے بہنوئی ایوش شرما پہلی بار فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ایوش شرما نے فلم میں اپنے کردار اور گجراتی زبان سیکھنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم گجرات کے پس منظر پر مبنی ہے لیکن وہاں کے لوگ تقریبا ممبئی کے لوگوں کی طرح ہندی بولتے ہیں جس کے باعث وہ فلم میں اپنے کردار کے لئے احمد آباد اور برودا گئے اور وہاں کے لوگوں کے طرز زندگی، ثقافت، زبان اور طور طریقے سیکھے۔ہدایتکار ابھی راج میناوالا کی فلم میں اداکارہ ورینہ حسین مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -