آزادکشمیر میں آئی ٹی انفرسٹرکچر کو فروغ دے رہے ہیں،سردار مسعود

آزادکشمیر میں آئی ٹی انفرسٹرکچر کو فروغ دے رہے ہیں،سردار مسعود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے این این) سردار مسعود خان صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ ہم آزادکشمیر میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے انفرسٹرکچر کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ خطے کے لوگوں کو الیکٹرانک رابطہ کاری سے ایکدوسرے کے ساتھ جوڑا جائے۔
ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے ڈاکٹرخالد رفیق ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ کی قیادت میں آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں مسٹر عبداللہ بن قمر پراجیکٹ منیجر ایم۔ آئی۔ ٹی (Micro Innovation Technology)مسٹر فیض ملک بزنس ڈیویلپمنٹ منیجر نارتھMITبھی شامل تھے۔ صدر مسعود خان کو ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈنے آزادکشمیر میں ICTٹیلی کمیونیکیشن رابطہ کاری کو مزید ترقی دینے کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی نے کہا کہ آزادکشمیرمیں پہاڑی سلسلوں کی وجہ سے جدید ترین رابطہ کاری انفراسٹرکچر کو مرحلہ وار لگایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آزادکشمیر حکومت اور آئی ٹی بورڈ وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دوسرے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے کہ وہ انہیں آزادکشمیر میں 3Gاور 4Gٹیلی کمیونیکیشن کو بہتر بنانے میں مدد کریں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی بورڈ آزادکشمیر کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں بھی کام کر رہا ہے۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت حکومتی کام کا ج میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو متعارف کروا رہی ہے۔ اور محکمہ ریونیو (مال) کو کمپیوٹر آئزڈ بنایا جا رہا ہے۔ اسی طرح دیگر شعبوں میں بھی یہ اصلاحات کی جائیں گی ۔ صدر نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ آزادکشمیر میں الیکٹرانک سہولیات مراکز اور انکیوبیشن مراکز کا قیام ناگزیر ہے اور یہ کام آزادکشمیر کی سرکاری جامعات کے تعاون سے ممکن ہے ۔ صدر نے کہا کہ طلباء اور کاروباری حضرات /مراکز کے درمیان فاصلوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اس وقت میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) میں طلباء کے لئے سافٹ وئیر ہوم (Software Home)قائم کیا گیا ہے جو کہ طلباء اور کاروباری حضرات کے درمیان رابطہ کاری کاکام کر رہا ہے ۔ اور جلد ہی دوسری سرکاری جامعات میں سافٹ وئیر قائم کی جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ICTخدمات کا دارومدار پائیدار رابطہ کاری ، انفرسٹرکچر پر انحصار کرتا ہے۔ جسے تمام شراکت داروں سے مل کر یقینی بنایا جائے گا۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ E-Governanceکو متعارف کرانے کے بعد عام شہریوں کو پبلک انفارمیشن تک رسائی ممکن ہو جائے گی اور اس سے لوگوں میں اپنی حکومت پر اعتماد بڑھے گا اور اس سے جامعیت اور سروس ڈیلیوری کلچر کو فروغ ملے گا۔

مزید :

کامرس -