مصنوعات سازی کی بڑی صنعتوں میں پیداواری شرح 3فیصد ہو گئی

مصنوعات سازی کی بڑی صنعتوں میں پیداواری شرح 3فیصد ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مصنوعات سازی کی بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) میں سالانہ بنیادوں پر پیداواری شرح 2.76 اضافہ دیکھنے میں آئی‘مذکورہ اضافے کو ’معمولی بہتری‘ تصور کی گئی اور خدشے کا اظہار کیا گیا کہ بڑی صنعتوں میں اسی رفتار سے گروتھ کی شرح رہی تو رواں مالی سال میں اقتصادی ہدف کا حصول مشکل ہوگا‘جولائی سے مئی کے عرصے میں ایل ایس ایم میں سالانہ شرح میں 6 فیصد اضافہ ہوا جو کہ مالی سال 2018 کے مقررہ پیداواری ہدف 6.3 فیصد سے کم ہے۔
‘تاہم 17۔2016 میں گروتھ کی شرح 5.6 فیصد سے زائد تھی‘مئی میں فارماسیٹکل کمپنیوں میں 7.24 فیصد،الیکڑونکس میں 2.1 فیصد، کیمکلز میں 3.75 فیصد،فرٹیلائزر میں 27.5 فیصد،لیدر مصنوعات میں 19.28 فیصد اور ووڈ مصنوعات میں 56.95 فیصد گروتھ کی شرح کم رہی۔ہفتہ کو پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا کہ وزارت صنعت اور پروڈکشن کے مطابق مئی میں 36 مصنوعات میں پیداواری ہدف میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔صوبائی بیورو شماریات حکام کا کہنا تھا کہ 65 مصنوعات میں 0.46 فیصد کمی رہی۔آئل کمپنی ایڈویزری کمیٹی کی جانب سے جاری 11 مصنوعات سے ایل ایس ایم گروتھ میں 1.22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔صنعت کے اعتبارسے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیڑولیم مصنوعات میں 18.6 فیصد، آٹوموبائل میں 15.32، فوڈ، مشروبات، تمباکو کی مصنوعات میں 16.28 فیصد، آئرن اور اسٹیل کی مصنوعات میں 13.47 فیصد، ربر کی مصنوعات میں 7.77 فیصد، نان مٹیلک منرل مصنوعات میں 7.39 فیصد، پیپر اور بورڈ میں 4.45 فیصد اور ٹیکسٹائل میں 0.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کیمکلزسیکڑ میں پینٹ اور وارنش صنعت سازی میں شرح پیداوار کے گراف میں غیر معمولی تنزلی دیکھنے میں آئی‘جو 4.11 فیصد گرا جبکہ کاسٹک سوڈا میں 20.17 فیصد اضافہ ہوا۔فارماسیٹکل مصنوعات سازی میں سیرپ اور ٹیلب کی شرح پیداوار میں 14.8 فیصد اور 5.09 فیصدبلترتیب کمی دیکھنے میں آئی‘تاہم کیپسول اور انجکشن کی پیداوار میں 20.68 اور 16.25 فیصد بلترتیب اضافہ ہوا۔نان مٹیلک منرل مصنوعات میں سیمنٹ کی پیداوار میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔کھانے پینے کی صنعت میں کوکنگ آئل کی پیداوار میں سب سے زیادہ 23.33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ویجیٹیبل گھی میں 2.89 فیصد اور چائے میں 0.98 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی۔واضح رہے کہ ایل ایس ایم مصنوعات سازی میں 80 فیصد شامل کرتی ہیں جبکہ 10.7 فیصد مجموعی طور پر کل جی ڈی پی کا حصہ ہوتا ہے‘اس کے مقابلے میں مصنوعات سازی کی چھوٹی صنعتوں (ایس ایس ایم) نے ملک کی مجموعی پیداوار میں 13.7 فیصد شامل کیا جبکہ ماضی میں اس کی گروتھ کی شرح صرف 1.8 فیصد رہی تھی۔

مزید :

کامرس -