چاول کی ملکی برآمدات میں 2.58فیصد کا اضافہ

چاول کی ملکی برآمدات میں 2.58فیصد کا اضافہ

کراچی(اکنامک رپورٹر) جون 2018ء کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 2.58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2018ء کے دوران چاول کی برآمدات 147.22 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون 2017ء کے دوران چاول کی قومی برآمدات کا حجم 143.52 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جون 2017ء کے مقابلہ میں جون 2018ء کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 3.70 ملین ڈالر یعنی 2.58 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس