جون 2018:مصالحہ جات کی درآمدات میں47فیصد کا نمایاں اضافہ
لاہور(کامرس رپورٹر) جون 2018ء کے دوران مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں 46.95 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2018ء کے دوران مصالحہ جات کی درآمدات 1.62 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ جون 2017ء کے دوران درآمدات کا حجم 1.1 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح جون 2017ء کے مقابلہ میں جون 2018ء کے دوران مصالحہ جات کی ملکی درآمدات میں 0.52 ارب روپے یعنی 46.95 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔