ہنجروال، گاڑی آگ لگنے سے جل کر راکھ

ہنجروال، گاڑی آگ لگنے سے جل کر راکھ

لا ہور ( خبرنگار ) ہنجروال کے علاقہ میں گاڑی آتشزدگی کے باعث جل کر راکھ ہوگئی،ریسکیواورامدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو آفس کے قریب گاڑی میں تاروں کے شارٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی ،دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مکمل کارکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اور امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرکارروائی کرتے ہوئے تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔

مزید : علاقائی