ہنجروال، دوران ڈیوٹی ڈاکٹر اچانک طبیعت خراب ہونے پر دم توڑ گیا

ہنجروال، دوران ڈیوٹی ڈاکٹر اچانک طبیعت خراب ہونے پر دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (خبرنگار)ہنجروال کے علاقہ میں پرائیویٹ ہسپتال میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹر اچانک طبیعت خراب ہونے پر دم توڑ گیا ،پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقہ میں پرائیویٹ ہسپتال میں ڈیوٹی کرتے ہوئے یوسف نامی ڈاکٹر کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی، اسے ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیاجہا ں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔

مزید :

علاقائی -