ڈیفنس اے، دیسی ساخت کی شراب برآمد ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
لا ہور (کرائم رپورٹر) ڈیفنس اے کے علاقہ سے دیسی ساخت کی شراب برآمد ،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شمشاد نامی شراب فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دیسی ساخت کی زہریلی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔