پولنگ ڈے پر 25ایس پی ،50ڈی ایس پی سمیت 35ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دینگے

پولنگ ڈے پر 25ایس پی ،50ڈی ایس پی سمیت 35ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام ...

  

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بی اے ناصر کی زیرِ صدارت عام انتخابات کے حوالہ سے انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی سکیورٹی ، چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ، ایس ایس پی آپریشنز سمیت آپریشنز، انویسٹی گیشن،سیکیورٹی، ٹریفک، سی آئی اے کے ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے اس موقع پر کہا کہ پولنگ ڈے پر 25 ایس پیز، 50 سے زائد ڈی ایس پیز، 200 سے زائد انسپکٹرزاور 35 ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دینگے۔ہر پولنگ اسٹیشن پر آرمی اور رینجرزکے ساتھ پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔تمام پولنگ اسٹیشنز کو سی سی ٹی وی کیمروں اور فضائی نگرانی سے مانیٹر کیا جائیگا۔سی سی پی او سے لے کر تھانے کے تمام اہلکاروں تک شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سارا دن فیلڈ میں رہیں گے۔

25 جولائی سے پہلے شہر میں جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے سخت شکنجے میں نکیل ڈالی جائے۔ملک میں دہشت گردی کے درپیش مسائل کے باوجود عام انتخابات کو ہر قیمت پر پرْ امن بنائیں گے۔ الیکشن ڈے پرکسی بھی سیاسی جماعت کے رہنمایاکارکن کوقانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے۔

مزید :

علاقائی -