سیکرٹری لائیو سٹاک کیپٹن (ر) محمود کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

سیکرٹری لائیو سٹاک کیپٹن (ر) محمود کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

لاہور(نامہ نگار )سول عدالت کے جج عدنان انجم گوندل نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری لائیو سٹاک کیپٹن ریٹائرڈ محمود کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیاہے۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تودرخواست گزار فدا ارشد نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سیکرٹری لائیو سٹاک کیپٹن (ر)محمود عدالتی احکامات نظر انداز کرتے ہوئے پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے معاملات میں مسلسل مداخلت کر رہے ہیں جو واضح طور پر توہین عدالت ہے،قانون کے تحت سیکرٹری لائیو سٹاک ، بورڈ کے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں رکھتے۔سیکرٹری لائیو سٹاک کی ہدایت پرلائیو سٹاک کے افسران رات کی تاریکی میں بورڈ کے آفس میں گھسے اور قیمتی دستاویزات اٹھا کر لے گئے،انہوں نے کہا کہ سیکرٹری لائیو سٹاک کا اقدام عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے ،عدالت سیکرٹری لائیو سٹاک کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے۔

عدالت نے سیکرٹری لائیو سٹاک کوتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 10ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی