چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں مزحمت پر نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا
لا ہور (خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدیِ زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم جبکہ ڈکیتی مز احمت پر ایک نو جو ان کو فا ئر نگ کر کے زخمی کر د یاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے علا قہ میں 25سا لہ لا لہ امجد احمد کسی کا م کے سلسلے میں گا ڑ ی پر جا رہا تھا کہ اس دوران مو ٹر سا ئیکل پر سو ار دوڈاکو ؤ ں نے گا ڑ ی روکی اور اس کو کہا کہ جو ہے وہ نکا لو اس نے مز احمت کی جس پر ڈاکو ؤ ں نے فا ئر ما ر کر زخمی کر دیا اور جا تے ہو ئے50ہز اروپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ نو لکھاکے علاقے میں ایثا رکے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تین ڈاکو2لاکھ 30ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔با دامی با غ میں محمدسعید کے گھر سے تین ڈاکو2لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،لٹن روڈ کے علاقے میں احمد کے گھر سے دو ڈاکو1 لاکھ 30ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،مستی گیٹ کے علاقے میں ند یم کے گھر سے دو ڈاکو 2 لاکھ 45ہزارلوٹ کرلے گئے۔شما لی چھا ؤ نی میں ڈاکوؤں نے اعجا ز سے 90ہزار کی نقد ی ،منا واں میں شو کت سے 65ہزار ،کا ہنہ میں گو ہرسے 40ہزار روپے ،ملت پا رک میں ثا قب سے 70ہزار ،گلشن اقبا ل میں طا ہر سے 50ہزار روپے کی نقدی و موبائل ،جو ہر ٹاؤن میں عا مرسے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لئے۔ علاوہ ازیں نصیرآباداور ملت پارک سے گاڑیاں جبکہ نواں کوٹ، گلشن اقبال ، ڈیفنس سی ، نشتر کالونی ، سبزی منڈی ، لٹن روڈ اور جو ہر ٹا ؤ ن سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔