ڈپٹی کمشنرز کو محکمہ تعلیم کے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

ڈپٹی کمشنرز کو محکمہ تعلیم کے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات لاہورہائیکورٹ میں ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو محکمہ تعلیم کے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات دینے کے نوٹیفکیشن کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ کے صدر رانا عطاء محمد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکریٹری قانون، سیکریٹری تعلیم ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ یکم جنوری 2017ء کو سیکرٹری قانون نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی ایڈمنسٹریٹر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیاجس میں ایڈمنسٹریٹرز کو اساتذہ کے تقرر و تبادلے اور انکوائریوں کا اختیار دیا گیا ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت چیف ایگزیکٹو آفیسر کی موجودگی میں ڈی سی کو ایڈمنسٹریٹر کا اختیار نہیں دیا جا سکتا،عدالت سے استدعا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

اختیارات چیلنج

مزید :

علاقائی -