میٹرو ٹرین میں بے ضابطگیوں کا معاملہ نیب کو بھجوانے کیلئے صدر مملکت کو خط ارسال

میٹرو ٹرین میں بے ضابطگیوں کا معاملہ نیب کو بھجوانے کیلئے صدر مملکت کو خط ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں قواعد و ضوابط کے بغیر ٹھیکوں اور منصوبے کی لاگت میں غیر معمولی اضافے پر معاملہ نیب کو بھجوانے کے لئے صدر مملکت کو خط لکھ دیا گیاہے۔صدر مملکت کو یہ خط جوڈیاشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے میٹرو ٹرین کے لئے جو معاہدے کئے ہیں ان میں شفاعیت کو مد نظر نہیں رکھا گیا،میٹرو ٹرین منصوبے کے نام پر منظونظر افراد کو ٹھیکے دیئے گئے اور من پسند افراد کو نوازا گیاخط میں کہا گیا کہ میرٹ کو نظر انداز کرنے سے منصوبے کی لاگت میں دگنا اضافہ ہوا جس سے حکومتی خزانے پر بوجھ بڑھا،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ 160ارب روپے کے منصوبے کو 250ارب روپے تک بڑھانے پر معاملہ نیب کو بھجوانے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -