لاہور میں ریٹرننگ افسران میں بیلٹ پیپرز کی تقسیم کا مرحلہ مکمل

لاہور میں ریٹرننگ افسران میں بیلٹ پیپرز کی تقسیم کا مرحلہ مکمل

لاہور(نامہ نگار)بیلٹ پیپرز کی ریٹرنگ افسران میں تقسیم کا مرحلہ مکمل ہو گیا، قومی اسمبلی کے 14اور صوبائی اسمبلی کے 30ریٹرننگ افسروں نے پوسٹل بیلٹ پییر بھجوانے کا کام بھی مکمل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے چودہ حلقوں کے 25لاکھ سے زاہد بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں ریٹرنگ افسران کر حوالے کر دیئے گئے ہیں۔لاہور کے 55 لاکھ 91 ہزار 300 بیلٹ پیپرز آر اوز کے حوالے کئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر /سیشن جج لاہورعابد حسین قریشی نے تمام ریٹرننگ آفیسران کو بیلٹ پیپرز جاری کئے ہیں۔ایک روز قبل لاہور کے تمام بیلٹ پیپرز اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے تھے،گزشتہ روز ڈی ار او نے تمام ریٹرنگ افسران کو حلقے کے ووٹرز کی تعداد کے مطابق بیٹ پیپر تقسیم کر دیئے ہیں، فوج کی نگرانی میں ہر حلقے کے ریٹرنگ افسر ک بیلٹ پیپر دیئے گئے ہیں۔ تمام آر اوز 24 جولائی کو فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کریں گے۔لاہور(نامہ نگار)قومی اسمبلی کے 14اور صوبائی اسمبلی کے 30ریٹرننگ افسروں نے پوسٹل بیلٹ پییر بھجوانے کا کام مکمل کرلیاہے، بیلٹ پیپر سیل شدہ لفافوں میں 25جولائی تک واپس بھجوانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں پوسٹل بیلٹ پیپر بھجوانے کا کام مکمل ہوگیاہے، ایسے سرکاری ملازم جو دور دراز علاقوں میں ڈیوٹی دے رہے ہیں اور ووٹ ڈالنے اپنے حلقے میں نہیں آ سکتے اور مختلف جیلوں میں بند قیدیوں کوان کی درخواستوں پر ریٹرننگ افسران نے بیلٹ پیپر بذریعہ ڈاک بھجوائے۔ان کے محکموں کے افسران اور جیل کے سپرٹنڈنٹ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ پوسٹل بیلٹ پیپر کا لفافہ سیل کرکے ٹی سی ایس کے ذریعے 25جولائی تک بھجوائیں تاکہ ان کو گنتی میں شامل کیا جاسکے۔

مرحلہ مکمل

مزید : علاقائی