لکی مروت میں دستی بم دھماکہ 4 افراد زخمی، مکان تباہ

لکی مروت میں دستی بم دھماکہ 4 افراد زخمی، مکان تباہ

  

لکی مروت(صباح نیوز) لکی مروت کے علاقے دال ملز کے قریب دستی بم دھماکے کے نتیجے میں 2 راہگیروں سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے ، مکان مکمل طورپر تباہ ہو گیا ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، بم ڈسپوزایبل سکواڈ کے اہلکاراورپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ، دھماکے میں زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے سٹی ہسپتا ل لکی مروت منتقل کر د یا، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں پشاور منتقل کر دیا گیا ۔

لکی دھماکہ

مزید :

علاقائی -