الیکشن، ریٹرننگ افسران کے موبائل میں رزلٹ سینڈ کرنے کا آر ایم ایس سافٹ وئیر انسٹال کیا جائے گا

الیکشن، ریٹرننگ افسران کے موبائل میں رزلٹ سینڈ کرنے کا آر ایم ایس سافٹ وئیر ...

لاہور(نامہ نگار)عام انتخابات 2018 ء میں نادرا کی جانب سے لاہور کے ریٹرننگ افسران کے موبائل فونز میں رزلٹ سینڈ کرنے کا آر ایم ایس سافٹ وئیر انسٹال کیا جائے گا۔عام انتخابات 2018 ء کے نتائج بروقت الیکشن کمیشن تک پہنچانے کے لئے نادرا کی جانب سے لاہور کے تمام آر او سمیت ڈی اوز کے موبائل میں رزلٹ مینجمنٹ سسٹم انسٹال کیا جائے گا،آر اوز الیکشن کمیشن کو آر ایم ایس سسٹم کے ذریعے عام انتجابات کا رزلٹ سینڈ کریں گے جبکہ سیشن کورٹ میں قائم الیکشن سیل میں موجود تمام کمپیوٹرز میں بھی آر ایم ایس سسٹم انسٹال کیا جائے گا، آر ایم ایس سسٹم کی مدد سے الیکشن کمیشن کو نتائج ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے میں بھی آسانی ہوگی،آر ایم ایس کے ذریعے تمام الیکشن نتائج کے فارم کو ریٹرنگ افسر کے دستخط کے بعد الیکشن کمیشن اپنی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر سکتا ہے،ریٹرننگ افسر امید وار کا نام ہارٹی اور حاصل کردہ ووٹوں کا اندراج بھی اسی آر ایم ایس سافٹ وئیر کے ذریعے کرے گا۔

سافٹ وئیر

مزید : علاقائی